تسکین احمد پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلر تسکین احمد پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

بی سی بی کے مطابق 21 اگست کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں تسکین احمد پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔بورڈ نے بتایا کہ تسکین احمد پاکستان شاہینز کے خلاف دوسرے 4 روزہ میچ کے لیے بنگلادیش اے کے سکواڈ میں شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق بنگلادیشی فاسٹ باؤلر نے گزشتہ برس جون کے بعد سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔

بی سی بی نے واضح کیا ہے کہ تسکین احمد پاکستان کے خلاف 30 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ فاسٹ باؤلر کو ریڈ بال کرکٹ کی ردھم میں لانے کے لیے بنگلادیش اے کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں