چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ارشد ندیم کی ملاقات



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ریکارڈ ہولڈر اولمپئن ارشد ندیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق چیئرمین جے سی ایس سی نے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے اور اولمپک کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم کی کاوشوں کو سراہا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کی محنت اور لگن کو بھی سراہا اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں