سابق کرکٹر فاروق احمد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب



ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کرکٹر فاروق احمد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
بدھ کو بنگلہ ادیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن پوپن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جس کی تصدیق کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی تھی۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ناظم الحسن پوپن سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے قریبی افراد میں شامل تھے اور ان کے پاس وزیر کھیل کا بھی قلمدان تھا۔

یاد رہے کہ طلبہ کے احتجاج اور 300 سے زائد لوگوں کی ہلاکت کے بعد چند روز قبل بنگلہ  دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد شدید دباؤ کے پیش نظر استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد آرمی چیف نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی اور پھر نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کی گئی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں