بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں نسیم شاہ نے بولنگ سپیڈ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

 بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں نسیم شاہ نے بولنگ سپیڈ میں سب کو پیچھے …

 بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں نسیم شاہ نے بولنگ سپیڈ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی فاسٹ بائولرز نے متاثر کن رفتار سے باؤلنگ کی۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی دنوں میں نسیم شاہ نے سب سے تیز بائولنگ کرائی۔ دوسرے نمبر پر خرم شہزاد اور تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب محمد علی اور شاہین شاہ آفریدی رہے۔
نسیم شاہ کی تیز ترین گیند کی رفتار 144کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ خرم شہزاد نے اپنی تیز ترین ڈلیوری 136.3، محمد علی نے 135.9اور شاہین شاہ آفریدی نے تیز ترین ڈلیوری134.5کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی۔ حیران کن طور پر شاہین شاہ آفریدی اس میچ میں تمام فاسٹ باؤلرز میں گیند کی اوسط سپیڈ کے لحاظ سے سب سے پیچھے رہے۔ خرم شہزاد واحد فاسٹ باؤلر تھے جنہوں نے پہلی اننگ میں دو وکٹیں لیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں