قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتان کو ہٹانے کا فیصلہ



لاہور: قومی ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز نے پی سی بی ذرائع ک سے دعویٰ کیا ہے کہ ندا ڈار کی جگہ ثناء فاطمہ نئی کپتان ہوں گی۔ ٹی 20 میں ندا ڈار کی پرفارمنس متاثر کن نہیں رہی جس کی وجہ سے پی سی بی نے ندا ڈار کو کپتانی سے ہٹانے کا باقاعدہ پیغام دے دیا۔ندا ڈار کی جگہ ثناء فاطمہ کو قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت سونپی جائے گی۔ ثناء فاطمہ کو کپتان بنانے کے حوالے سے جلد اعلان متوقع ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں