لیسکو نے گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن ارشد ندیم کو 19ویں گریڈ میں ترقی دینے سے انکار کر دیا



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن ارشد ندیم کو 19ویں گریڈ میں ترقی دینے سے انکار کر دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق لیسکو سپورٹس بورڈ کی طرف سے ارشد ندیم کو 18ویں گریڈ سے 19ویں میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی تھی، تاہم بورڈ کے چیئرمین نے اس سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو بورڈ کا کہنا ہے کہ سپورٹس مین کو زیادہ سے زیادہ گریڈ18تک ترقی مل سکتی ہے۔ ارشد ندیم کو 19ویں گریڈ میں ترقی دینے کے لیے قوانین تبدیل کرنے پڑیں گے۔اس قانونی رکاوٹ کے سبب ارشد ندیم کی ترقی کی سمری واپڈا سپورٹس بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ ارشد ندیم اور دیگر اولمپیئنز کے اعزاز میں واپڈا ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 50لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں