بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان کپتان کون؟



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش اے کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
 14 رکنی سکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔اس سے قبل محمد حارث نے پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور میں بھی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان محمد حارث، عبدالفصیح، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان، محمد عمران جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف اور عثمان خان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سکواڈ میں شامل کئے جانے والے دیگر 2 کھلاڑی بائیں ہاتھ کے سپنر مہران ممتاز اور بائیں ہاتھ کے بیٹر اذان اویس ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ پیر 26 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ بقیہ 2 میچز 28 اور 30 اگست کو ہوں گے جو کہ اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان 2 چار روزہ میچ کھیلے جاچکے ہیں جو ڈرا ہوئے تھے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں