محمد رضوان کی بنگلادیش کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان نے بنگلا دیش کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی اپیل کردی۔
محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے لوگوں کو اس وقت تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے ، میری اس وقت دعائیں بنگلا دیشی عوام کے ساتھ ہیں جو ہمت کے ساتھ حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔محمد رضوان نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ ہمارے بہن بھائیوں کے لئے اس چیلنج میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں۔واضح رہے کہ بنگلادیش میں آنے والے سیلاب سے 15 افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ملک کے 11 اضلاع میں شدید بارشوں کے بعد اس وقت بدترین سیلابی صورتحال ہے جس کے نتیجے میں 48 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں نیوی، کوسٹ گارڈ، فائر سروسز، پولیس اور طلبا بھی حصہ لے رہے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں