شرم کا مقام ہے اپنی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کرنا چاہیے آپ مبارکبادیں دے رہے ہیں، یحیٰی حسینی نے اہم شخصیت کو کھری کھری سنا دیں



 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سپورٹس جرنلسٹ سید یحییٰ حسینی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تقسیم کے ذمہ دار بھی محسن رضانقوی ہیں‘بنگلہ دیش کے سابق کپتان نے اتنی جلدی مبارکباد نہیں دی جتنی پہلی مبارکباد ان کو چیئرمین پی سی بی محسن رضانقوی نے دے دی۔شرم کا مقام ہے آپ کو اپنی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کرنا چاہیے آپ ان کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔محسن نقوی ڈنڈا پریڈ سے کرکٹ بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو تبدیل کردیا۔ شاہین شاہ آفریدی، رضوان اور بابر کے گروپ بن گئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروگرام میں ٹیسٹ کرکٹراحمد شہزاد  نے بھی شرکت کی ۔

  پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے میزبان شہزاد اقبال کا کہناتھاکہ پاکستان کرکٹ مسلسل زوال کا شکار ہے۔پاکستان کی کارکردگی بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں