میرے پاس جادو کی چھڑی نہیںکرکٹ ٹیم کا حال 3سال سے براہےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے ،کرکٹ ٹیم کا حال 3سال سے براہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے چیئرمین پی سی بی بنے ہوئے 5یا6ماہ ہی ہوئے ہیں،میرے پاس دو آپشنز تھے کہ میں یا تو کام لوگوں کو دکھانے کیلئے کرلوں یا ایسے کام کروں جس کے دور رس اثرات ہوں، میرے چارج سنبھالنے کے دوسرے یا تیسرے دن ہی لوگوں کی خواہش تھی کہ میں استعفیٰ دوں اور چلاجاؤں، میں جاؤں گا ضرور لیکن اس کرکٹ کو ٹھیک کرکے جاؤں گا کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دے سکتا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں