ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کااعلان کردیا۔ 

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالےشیڈول کے مطابق ایونٹ میں10 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں،پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبر کو سری لنکاکے خلاف شارجہ میں کرے گی،قومی ویمنزٹیم اپنادوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی، تیسرا میچ میں 11 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 17 اور 18 اکتوبر کو دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل 20 اکتوبر کودبئی میں کھیلا جائے گا، ایونٹ سے قبل 28 ستمبر سے یکم اکتوبر تک وارم اپ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں