پاکستانی سنوکر ٹیم’ورلڈ جونیئر سنوکر چیمپئن شپ‘ میں شرکت نہ کر سکی کیونکہ ۔ ۔ ۔



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی طرف سے ویزہ نہ ملنے پر پاکستانی سنوکر ٹیم’ورلڈ جونیئر سنوکر چیمپئن شپ‘ میں شرکت نہ کر سکی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کی طرف سے ٹیم کو ویزے نہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے یہ اہم موقع ضائع ہونے پر گہری مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے پاکستانی دستے میں پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر اے شیخ، ریفری نوید کپاڈیہ اور تین کھلاڑی احسن رمضان، محمد حسنین اختر اور محمد حمزہ الیاس شامل تھے۔ انہوں نے بنگلور میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17اور انڈر 21سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے پاکستانی دستے کو بھارت جانے کی اجازت مل چکی تھی تاہم بھارت کی طرف سے انہیں ویزے دینے سے انکار کر دیا گیا۔ پی بی ایس اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’یہ نہ صرف پاکستان سنوکر ٹیم بلکہ بین الاقوامی سنوکر برادری کے لیے بھی مایوس کن امر ہے۔ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے میڈلز جیتنے کے امکانات بہت زیادہ تھے۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں