پریمیئر لیگ فٹ بالر کی محبوبہ نے بیوی کو طلاق نہ دینے پر انتقاماً اپنے معاشقے کا بھانڈہ پھوڑ کر اس کی طلاق کروا دی



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پریمیئر لیگ فٹ بالر کی محبوبہ نے بیوی کو طلاق نہ دینے پر انتقاماً اس کے بیوی کے سامنے اپنے معاشقے کا بھانڈہ پھوڑ کر ان کی طلاق کروا دی۔ میل آن لائن کے مطابق فٹ بالر کی اس خوبرو ماڈل کے ساتھ سوشل میڈیا پر ملاقات ہوئی اور دونوں کے مابین خفیہ تعلق شروع ہو گیا جو آٹھ ماہ چلا۔
ماڈل نے کئی بار فٹ بالر سے کہا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے کر اس سے شادی کرے تاہم ہر بار فٹ بالر نے ٹال مٹول سے کام لیا، جس پر بالآخر ماڈل نے فٹ بالر کی بیوی کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا اور ثبوت کے طور پر اسے ڈور بیل کیمرے کی فوٹیج دیکھنے کو کہا۔ 
فٹ بالر کی بیوی نے فوٹیج دیکھی تو انکشاف ہوا کہ اس کی غیرموجودگی میں فٹ بالر اپنی اس محبوبہ کو گھر لایا کرتا تھا۔ فٹ بالر کی یہ محبوبہ عمر میں اس سے 10سال بڑی تھی جس کے لیے وہ بیوی سے بے وفائی کر رہا تھا۔ بیوی نے فوٹیج میں شوہر کے کرتوت دیکھ کر اس سے طلاق لے لی۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں