بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے لیگ سپنر ابرار احمد قومی ٹیم میں شامل



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لئے لیگ سپنر ابرار احمد کو اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق انہیں گزشتہ ہفتے راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں سلو پچ پر تمام فاسٹ باولرز کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ غلط ثابت ہونے کے بعد واپس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کے روز بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی شکست سے دوچار ہوئی جبکہ اس کے باو¿لنگ اٹیک میں ایک بھی فرنٹ لائن سپنر شامل نہیں تھا۔
سلو پچ پر پاکستان کے تیز گیند باز زیادہ متاثر کن باو¿لنگ نہیں کرسکے جبکہ بنگلہ دیش کے سپنرز شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے 7 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو 10 وکٹوں کی تاریخی فتح سے ہمکنار کیا۔6 ٹیسٹ میچوں میں 38 وکٹیں لینے والے ابرار احمد کو اب تک کوئی میچ نہ کھیلنے والے سپن باولنگ آل راونڈر کامران غلام کے ساتھ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کہا کہ آل راونڈر عامر جمال کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے لیکن ان کی شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جمعہ سے شروع ہوگا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں