ہانگ کانگ کے بولر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کر دی



ہانگ کانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہانگ کانگ کی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر آیوش شکلا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 اوورز میڈن کرا کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ 
فاسٹ بولر آیوش شکلا نے یہ کارنامہ منگولیا کے خلاف انجام دیا، انہوں نے اپنے سپیل کے چاروں اوورز میں ایک رن دیے بنا ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنےسپیل کے چاروں اوورز میڈن کرانے والوں میں آیوش شکلا دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بولر ہیں۔

ٹی 20 انٹرنیشل میں 24 گیندوں پر مشتمل سپیل میں ایک بھی رن نہ دینے والوں میں کینیڈا کے سعد بن ظفر اور کیوی بولر لوکی فرگوسن شامل ہیں، جبکہ بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں اکشے کارنیوار بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں