گزشتہ سال کس بھارتی کرکٹر نے 2ارب روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا ؟ نام سامنےآگیا



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فارچون انڈیا نے مالی سال 2023-24 کے لیے مشہور ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کردی ہے جس میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے تمام کرکٹرزکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق فارچون انڈیا کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق ویرات کوہلی نے سال 24-2023 میں 66 کروڑ بھارتی روپے (پاکستانی 2 ارب 18 کروڑ 95 لاکھ 53 ہزار سے زائد) جبکہ سابق کپتان ایم ایس دھونی نے اسی دوران 38 کروڑ روپے (یعنی ایک ارب 26+ کروڑ 6 لاکھ سے زائد) ٹیکس ادا کیا۔ سابق بھارتی کپتان سچن ٹندولکر نے 28 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس کی مد میں دیے جبکہ ساروو گنگولی نے 23 اور ہاردیک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔اداکاروں کی فہرست میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے سال 2023-24 میں 92 کروڑ بھارتی روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں