افتخار احمد نے ریڈ بال کرکٹ میں واپسی کا ارادہ کرلیا



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور آف سپن بولر افتخار احمد ریڈ بال کرکٹ میں واپس آنے کیلئے کوشاں ہیں۔ 

فیصل آباد میں پریکٹس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو بہتر مواقع بھی ملتے ہیں۔ ریڈ بال کی تیاری کر رہا ہوں، صرف ایک اننگز میں موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آجاؤں۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر کا نہیں بلکہ ٹیل اینڈر کا بیٹر ہوں، دنیا میں مڈل آرڈر بیٹر چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھیلتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں چوتھے نمبر پر پرفارم کیا ہے، چاہتا ہوں کہ جس نمبر پر پرفارم کیا اُسی پر قومی ٹیم میں بھی کھیلوں۔ افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مصباح الحق کو فالو کرتا ہوں۔اپنی کھیل پر بات کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں صورت حال کو دیکھ کر کھیلنا پڑتا ہے، جہاں پاور ہٹنگ کی ضرورت پڑی وہاں پاورہٹنگ کروں گا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں