سنوکر ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز



اولان باتور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  منگولیا میں کھیلے جانےوالے سنوکر عالمی کپ اسجد اقبال  نے میزبان کیوئسٹ  بتارکھو نرانکھو 0-3 سے شکست دینے کے بعد دوسرے میچ میں جاپان کے جونجی میازوا کو اسی اسکور سے قابو کیا۔اویس منیر نے بھی میزبان کھلاڑی کاش اوچیر اور پھر اومانی پلئیر حسین الواتی کو کوئی فریم ہارے بغیر 0-3 کے یکساں اسکور سے ہرادیا۔ایونٹ میں شریک 36 کیوئسٹس کو9 گروپس میں ہر گروپ کے بہترین دو کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں