پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انگلینڈ کو زور دار جھٹکا لگ گیا



لندن (ویب ڈیسک) انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر پاکستان کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل انجری کا شکار ہوکر باہر ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کیخلاف 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فاسٹ بولر جوش ہل بھی شامل تھے تاہم وہ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے اگلے ماہ اکتوبر کے آغاز میں پاکستان پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر تک شیڈول ہے۔20 سالہ انگلش فاسٹ بولر جوش ہل نے رواں ماہ سری لنکا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے صرف 10 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔

دوسری جانب جوش ہل کی انجری کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے ان کے متبادل کے طور پر کسی دوسرے کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں