معروف بنگلادیشی کرکٹ فین ٹائیگر روبی کو بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے کانپور میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بنگلہ دیشی مداح کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔کانپور میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش اور بھارت کی مدمقابل ہیں، جہاں پہلے روز کھیل کے اختتام تک بنگلادیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چاچا پاکستان کی طرح بنگلادیش کے ہر میچ میں انہیں سپورٹ کرنے والے بنگلادیشی فین ٹائیگر روبی کو کانپور ٹیسٹ میچ کے دوران ہندو انتہا پسندو کے ایک جتھے نے تشدد نشانہ بنایا جس سے مداح کی حالت غیر ہوگئی۔خیال رہے کہ میچ کے آغاز سے قبل ہندو انتہا پسند تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیش میں ہندوؤں پر ہونے والے مظالم کے کیخلاف اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کریں۔

دوسری جانب بنگلادیش کی عبوری حکومت نے اِن الزامات کی سختی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے۔ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے باوجود بھارتی بورڈ نے بنگلادیشی فینز کی سیکیورٹی میں کوئی اضافہ کیا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں