ویمنز ٹی 20ورلڈکپ؛ بھارت کیخلاف پاکستان کی33رنز پر 3وکٹیں گر گئیں



دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان  کی 33رنز پر تیسری وکٹ گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی قیادت فاطمہ ثنا کررہی ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کررہی ہیں۔

پاکستان کی پہلی وکٹ ایک رن پر گئی جب گل فیروزہ بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئیں،پاکستان کی دوسری وکٹ 25رنز پر گر گئی ،سدرہ امین 8رنز بنا کرآؤٹ ہوئیں، پاکستان کی تیسری وکٹ 33رنز پر گری۔

 پاکستان ویمنز سکواڈ:

منیبہ علی، گل فیروزہ، سدرہ امین، عمائمہ سہیل، ندا ڈار، طوبیٰ حسن، فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض، ناشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، سیدہ عروبہ شاہ۔

بھارتی ویمنز سکواڈ:

سمرتی مندھانا، شفالی ورما، ہرمن پری کور، جمائمہ روجرز، رچا گوش، دیپتی شرما، سجیون سجانا، ارون دھتی ردی، شریانکا پٹیل، عاشا صوبانہ، رینوکا سنگھ۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں