شاہد آفریدی نے طنز کرنے پر بھارتی سابق کھلاڑی سریش رائنا کو فون کر کے کیا کہا؟ انکشاف



کراچی (ویب ڈیسک)سابق کپتان اور بین الاقوامی شہرت رکھنے والے شاہد آفریدی نے طنز کرنے والے بھارتی سابق کھلاڑی سریش رائنا کو فون کر کے پیغام دیا جس کے بعدچ انہوں نے ٹویٹر سے اپنا پیغام ڈیلیٹ کر دیا ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیو زکے مطابق حال ہی میں آئی پی ایل میں کمنٹری کے دوران آکاش چوپڑا نے جب رائنا سے سوال کیا کہ کیا وہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ میں سریش رائنا ہوں، شاہد آفریدی نہیں۔بعد ازاں آئی سی سی نے آفریدی کو ٹی 20 ورلڈکپ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تو ’ایکس‘ پر ایک صارف نے رائنا کو مخاطب کرتے ہوئے اس حوالے سے آگاہ کیا، جواب میں سابق بھارتی بیٹر نے کہا کہ میں ورلڈکپ 2011 کا فاتح ہوں، میرے پاس میگا ٹرافی ہے۔موہالی کی شکست تو یاد ہوگی۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی نے بتایا کہ بعض اوقات ہلکے پھلکے جملے  کہے جاتے ہیں، میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ دیکھ کر رائنا سے بات کی، انھوں نے چھوٹے بھائی کی طرح صورتحال کو سمجھا اور اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر بھی راضی ہوگئے جو اچھی بات ہے، اچھے لوگ ایسی چیزوں کو سمجھتے اور اپنی غلطی کی اصلاح کرلیتے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں