بابراعظم مداحوں پر برہم ویڈیو سامنے آگئی 



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سیلفی لینے والے مداحوں پر برہم ہو گئے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم ٹریننگ سیشن کے لیے سوفیہ گارڈنز کے باہر آئے جہاں مداحوں نے اچانک انہیں گھیر لیا۔
بابر اعظم وہاں موجود انتظامی عملے سے کچھ گفتگو کر رہے تھے کہ مداح ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی کوشش کرنے لگے، جس پر کپتان نے جھلاہٹ کا شکار ہو کر مداحوں سے کہا کہ ’’دو منٹ دو گے یار! دو منٹ دو گے!! میرے اوپر مت چڑھو، دو منٹ دو۔‘‘

بابر اعظم کے ٹوکنے کے باوجود مداح ان کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بناتے رہے، جس پر بابر اعظم نے انہیں دوبارہ ٹوکا اور سکیورٹی عملے کو مداحوں کو دور بھیجنے کی ہدایت کی۔انتظامی عملے سے گفتگو ختم ہونے کے بعد بابر اعظم مداحوں کے قریب پہنچے تو انہیں دوبارہ سرزنش کے انداز میں کہا کہ ’’یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے، میں بات کر رہا ہوں اور آپ لوگ میرے اوپر چڑھے جا رہے ہو اور ویڈیوز بنائے جا رہے ہو۔‘‘ اس کے بعد قومی کپتان کچھ دیر ان مداحو ں کے ساتھ کھڑے ہوئے اور ان کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنوائیں اور پھر اندر چلے گئے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں