گلشن معمار میں 100 روپے کی شرط پر بچے کی جان چلی گئی

کراچی میں 100 روپے کی شرط کے معاملے پر 11 سالہ بچے شاہ محمد کی جان چلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں 11 سالہ بچے شاہ محمد نے ٹھیلے والے سے سرکہ پینے کے لیے 100 روپے کی شرط لگائی تھی۔

استاد کا بتانا ہے کہ شاہ محمد نے سرکے کی پوری بوتل پی اور شرط جیت گیا پھر 100 روپے لے کر کولڈڈرنک بھی پی لی۔

بچے کے استاد کے مطابق معلوم کرنے پر دوستوں سے پتا چلا کہ اس نے سرکہ پینے کے فوری بعد کولڈڈرنک پی تھی۔

استاد کا بتانا ہے کہ شاہ محمد گھر آیا اور اسے الٹیاں شروع ہوگئیں، بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس نے ٹھیلے والے کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں