پاکستان کا والی بال سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ

پاکستان نے آسٹریلیا کو 3 میچوں کی والی بال سیریز میں چاروں شانے چت کرتے ہوئے کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کو 3 میچوں میں ہرا کر سیریز میں واضح برتری کا مظاہرہ کیا۔ اس سے قبل پہلے دو میچز میں بھی قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کی ایک نہ چلنے دی تھی۔

آخری میچ کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا مشہود تھے، معاون خصوصی امور نوجوانان نے اختتام تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

خیال رہے کہ آسٹریلین والی بال ٹیم تین میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پہلی بار تاریخی دورے پر پاکستان آئی تھی۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیٸرمین چوہدری محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ پہلی بار آسٹریلیا کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے، مضبوط ٹیم کیخلاف بہتر پرفارمنس کیلٸے پُرامید ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آسٹریلین والی بال ٹیم عالمی درجہ بندی میں 35ویں جبکہ پاکستان کی ٹیم 51 ویں نمبر پر براجمان ہے لیکن میزبان ٹیم نے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی والی بال ٹیموں کے میچز لیاقت جمنازیم پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیے گئے تھے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں