محسن نقوی نے 4 ہفتے تک کرکٹ ٹیم پر تنقید نہ کرنے کی اپیل کردی



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہی اکیلا سب پر بھاری ہے، یہ وقت ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہے لہذا چار ہفتے تک تنقید سے گریز کریں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ وقت ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہے لہذا چار ہفتے ٹیم کی کارکردگی پر تنقید نہ کریں، قوم کی سپورٹ رہی تو یہ ٹیم ورلڈکپ جیتے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان بھارت پر جانے کا پروگرام ابھی فائنل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں سے کہا ہے کہ وہ بے خوف ہوکر کھیلیں کیونکہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں