انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، انگلینڈ نے 4 میچوں کی سیریز میں 2 صفر سے فتح حاصل کرلی۔

میزبان ٹیم نے 158رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل پورا کرلیا، فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 رنز اور ول جیک 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جسے انگلینڈ نے 16ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔ فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 رنز اسکور کیے۔

ول جیکس نے 20 رنز بنائے، جونی بیئرسٹو 28 اوربروک 17 رنز پر ناقابل شکست رہے،حارث رؤف نے 38 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز مکمل کرلیے، انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں حاصل کیا ہے۔

بابر اعظم ٹی 20 میں 4 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر ہیں۔

بابر اعظم سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بنائے تھے، بابر اعظم نے 4 ہزار رنز کا سنگ میل 112 اننگز میں مکمل کیا۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں