کینسر کے موذی مرض کو شکست دے کر اداکار فردوس جمال منظر عام پر آگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال حال ہی میں کینسر کے موذی مرض سے صحتیاب ہونے کے بعد منظر عام پر آگئے۔

پاکستان ٹیلیویژن، فلم اور اسٹیج کے نامور سینیئر اداکار فردوس جمال نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے کامیڈی شو میں بطور مہمان شرکت کی ہے جہاں انہیں صحتیاب اور خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکار فردوش جمال نے بتایا کہ ایک زمانے میں سخت بخار میں بھی کام کیا ہے، ہم 102 اور 103 بخار میں بھی کام کرتے تھے لیکن کسی کو معلوم نہیں ہونے دیا کہ ہم بیمار ہیں۔

اداکار نے شو کے دوران بتایا کہ مجھے بڑی آنت کا کینسر ہوگیا تھا جسے میں نے شکست دیدیا ہے، بڑی آنت کے آپریشن کے بعد ریڈیو اور کیمو تھیراپی ہوئی تھی جس کے بعد اب میں ٹھیک ہوں اور آگے بھی اللّٰہ مجھے ٹھیک ہی رکھے۔

فردوس جمال کا شو کے دوران شائقین و مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ آگے بھی میں ہمیشہ ٹھیک رہوں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار فردوس جمال کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا ہوگئے تھے، کینسر کو شکست دینے کے بعد یہ ان کا پہلا انٹرویو ہے۔

اداکار کے بیٹے نے 2022 میں اپنے والد فرودس جمال کی بیماری سے متعلق بتایا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ والد تمام مشکلات کو زیر کرکے اداکار بنے۔ اب ایک اور جنگ لڑنی ہے لیکن خوش قسمتی سے چیزیں ان کے حق میں ہیں۔ ان شاءاللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے۔

کینسر کی تشخیص کی خبروں کے دوران اداکار کے انتقال کی افواہیں بھی گردش میں رہیں جن کی فردوس جمال نے خود تردید کی تھی۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں