شعیب اختر نے تین سال بعد ایک بار پھر پی ٹی وی کو جوائن کر لیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے تین سال بعد ایک بار پھر پی ٹی وی کو جوائن کرلیا ۔ شعیب اختر پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں وزیر اطلاعات عطا تارڑاور ایم ڈی پی ٹی وی مبشر توقیر نے ان کا استقبال کیا ۔ ملاقات کے دوران پی ٹی وی سپورٹس کو مزید بہتر بنانے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں سے متعلق گفتگو ہوئی۔اس موقع پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مبشر توقیر پی ٹی وی سپورٹس کو مزیدبہتر بنانے کے لیے انتھک کوششیں کر رہے ہیں اور ان کی یہ جدو جہد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے کی جانے والی کوریج  کی صورت میں نظر آئے گی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں