‘پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں الگ روپ میں نظر آئے گی‘

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جب پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے میدان میں اترے گی تو الگ روپ میں نظر آئے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے شکست دی ہار جیت کھیل کا حصہ ہے یہ کوئی جنگ نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کرکٹ کو پسند کرتی ہے، ٹیم لڑ کر ہار بھی گئی تو قوم سپورٹ کرے گی، ہم پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، پلیئرز کھیل کی آخری گیند تک لڑیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ورلڈ کپ کی کنڈیشنز اور پچز پاکستان کی بیٹنگ بولنگ کو سوٹ کریں گی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو چار میچز کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی جبکہ دو میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگئے۔

آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی اور پہلے میچ میں گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی، 9 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں