ملائیشیا  اورپاکستان کا میچ 4 4 گول سے برابرہوگیا



پولینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ چار چار گول سے برابر ہوگیا، میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کو پنالٹی سٹروک مل گیا جس پر ابوبکر نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

پاکستان کے خلاف ملائیشیا نے میچ شروع ہوتے ہی پہلے 11 منٹ میں 3 گول داغ دیے۔ چوتھے منٹ میں ملائیشیا کو پاکستان کے خلاف پنالٹی سٹروک ملا، جس کو ساری فطری نے گول میں تبدیل کردیا۔دو منٹ بعد ہی ابو کمل نے گول کرکے برتری دگنی کردی، تین منٹ بعد فاضیل ساری نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ٹیم کو تین۔صفر کی برتری دلا دی۔

پہلا کوارٹر ملائیشیا کی تین۔صفر کی برتری کے ساتھ ختم ہوا، دوسرے کوارٹر میں عبد الرحمان نے گول کرکے خسارہ کم کیا۔ 

دس منٹ بعد 42 ویں منٹ میں ساری فطری نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ چار ایک کردیا۔ دوسرے ہی منٹ میں محمد سفیان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ چار دو کردیا۔تیسرے کوارٹر میں شاہد حنان نے خوبصورت گول کرکے میچ کو دلچسپ بنادیا۔ پاکستان کو مقابلہ برابر کرنے کیلئے صرف ایک گول کی ضرورت تھی جس کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور کوشش کی۔میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کو پنالٹی سٹروک ملا، جس پر ابوبکر نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں