پیٹرول سستا کرکے حکومت کا عوام کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرول سستا کرکے عوام کو بڑا جھٹکا دے دیا ، اب اگلے تین مہینے بجلی کے بھاری بل بھرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے مارے عوام پر پھر بجلی گرا دی، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3 روپے76 پیسے اضافہ کردیا گیا۔

نیپرا نے یہ اضافہ تیسری سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا اور نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا، وفاقی حکومت حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

جس کے مطابق جون سے اگست 2024 تک صارفین سے وصولیاں ہوں گی ، جون میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ اور جولائی اوراگست میں93پیسےفی یونٹ کےحساب سے وصولی کی جائے گی۔

صارفین پرچھیالیس ارب اکسٹھ کروڑتیس لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

خیال رہے حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے کے بجائے پونے پانچ روپے کمی جبکہ ڈیزل میں آٹھ روپے کے بجائے تین روپے چھیاسی پیسے کمی کی تھی۔

بعد ازاں پیٹرول کی قیمت پر کمی پر عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ریلیف نہیں ملا جو ملنا چاہئے، پونے پانچ روپے پٹرول سستا کرکے اس کے بدلے میں بجلی مہنگی کر دی جائے گی۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں