ویسٹ انڈیز کا پاپوا نیوگنی کیخلاف ٹاس جیت کرمیدان سنبھالنے کا فیصلہ

گیانا: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی نوآموز ٹیم پاپوانیوگنی کے خلاف پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاپوانیوگنی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاویل کا کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں تھوڑی مختلف لگ رہی ہے۔

ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلی جائے۔ ہمارے تمام کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

کپتان پاپوانیوگنی پی این جی اسدوالا نے کہا کہ پچ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے، ہمیں یہاں 2 ہفتے سے زائد وقت ہوچکا ہے، ہماری ٹیم نے یہاں وارم اپ میچ بھی کھیلے ہیں۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں