ٹی 20 ورلڈ کپ پاپا نیو گنی اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا



گویانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاپا نیو گنی اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔ 

میچ روکنے تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 1.4 اوور میں 8 رنز بنائے تھے جبکہ اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوگیا تھا، جونسن چارس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل پاپا نیو گنی کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنائے۔ٹونی 2 ، کپتان اساد21،لیگا سیاکہ1 , بو50، ہیری ہیری2، چارلس امینی12،چاڈ سوپر10 جبکہ ناؤ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے1، جوزف نے2،  شیفرڈ نے ایک، رسل نے2، موتائی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

خیال رہے کہ ویسٹ انڈین کپتان نے ٹاس چیت کر پاپا نیوگنی کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں