ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سے باہر ہونیوالے حسن علی کی معنی خیز پوسٹ



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سے باہر ہونے والےفاسٹ بولر حسن علی نے معنی خیز پوسٹ شیئر کر دی۔

قومی کرکٹر کو انسٹا پوسٹ پر پوسٹ کی گئی تصویر میں برطانیہ کی سڑکوں پر پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، حسن علی نے اپنی تصویر کی کیپشن میں لکھا کہ “خوشی ایک رویئےکا نام ہے، ہم یا تو خود کو دکھی کرسکتے ہیں یا پھر خوش رہ کر خود کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ دونوں ہی صورتوں میں ایک جتنی ہی محنت کرنی پڑے گی”۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی جرسی کا نمبر 32 بطور ہیش ٹیگ استعمال کیا۔ قومی فاسٹ بولر کی پوسٹ کے کمنٹس باکس میں تبصرہ کرنیوالے صارفین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد ان کی قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش بھی ظاہر کی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں