وسیم اکرم نے ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیا 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ گرین شرٹس آخری بال تک لڑیں، پھر ہار بھی جائیں تو ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔ قوم کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری ٹیم بھی جیتنے کے لیے کھیلتی ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے اور یہ کوئی میدان جنگ نہیں ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم 2 میچ انگلینڈ اور ایک میچ آئرلینڈ سے ہارے ہیں لیکن اس ہار کا کوئی مسئلہ نہیں، ٹی20 ورلڈ میں پچز ہماری باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں کو اسپورٹ کریں گی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں