ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی ؟ تمام  تفصیلات منظر عام پر 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا آغاز ہو چکاہے جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ مشترکہ طور پر کر رہے ہیں تاہم آپ کو جان کر حیرت ہو گی کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز یعنی پاکستانی 44 کروڑ روپے سے زائد رقم انعام میں ملے گی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیاہے ، اس ٹورنامنٹ میں 55 میچز کھیلے جائیں گے ۔

گروپ اے میں کینیڈا ، انڈیا،پاکستان ، آئرلینڈ اور امریکہ شامل ہیں ۔

گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ ، نمیبیا ، عمان اور سکاٹ لینڈ  شامل ہیں۔

گروپ سی میں افغانستان ، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی ، یوگنڈا  اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں ۔

گروپ ڈی بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، سری لنکا، نیپال اور نیدر لینڈز شامل ہیں ۔

ورلڈ کپ کے پہلے راونڈ میں ہر ٹیم 4 ، 4 گروپ میچز کھیلے گی ، ہر گروپ سے 2 ٹاپ ٹیمیں ’ سپر ایٹ ‘ راونڈ میں جائیں گی، سپر ایٹ میں چار چار ٹیموں کے دو گروپ بنیں گے ، دونوں گروپس میں سے دو دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا ۔ 

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریبا 44 کروڑ سے زائد بنتی ہے ۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں