انٹر امتحانات بھی مذاق بن گئے

کراچی : انٹر امتحانات میں آج بھی کیمسٹری کا پرچہ وقت سے 40 منٹ پہلے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹر امتحانات بھی مذاق بن گئے ، امتحانات کے دوسرا روز بھی بورڈانتظامیہ پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے میں ناکام رہی۔

پرچہ آؤٹ روکنے کے لیے فول پروف انتظامات اور واٹر مارک بھی کام نہ آئے ، بارہویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ مقررہ وقت سے 40منٹ قبل وائرل ہوگیا، پرچہ مختلف سوشل میڈیاگروپس پر وائرل ہوا۔

یاد رہے ہفتے کو بارہویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ بھی مقررہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

بعد ازاں چئرمین انٹربورڈ نسیم احمد میمن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر امتحانی پرچہ آوٹ ہونے کی نشاندہی ہوچکی اور پرچہ لیک ہونے کے مراکز کا پتہ چل گیا، پرچہ لیک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

انھوں نے کہا تھا کہ واٹس ایپ گروپ ہمارے منہ پر کالا دھبہ ہے، یہ گروپ ہماری سوسائٹی کو گرا رہے ہیں۔

خیال رہے انٹر کے امتحانات صبح وشام کی شفٹوں میں لیے جا رہے ہیں ، جن میں ایک لاکھ انتالیس ہزارطلبہ شرکت کریں گے۔

صبح میں پری انجینئرنگ،پری میڈیکل اورہوم اکنامکس گروپ کا امتحان ہوگا جبکہ شام کی شفٹ میں جنرل سائنس گروپ کے پرچے ہوں گے۔

انٹر امتحانات کے لئے ایک سواسی امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ، جس میں سے 26 امتحانی مراکزحساس قرار دے کررینجرز تعینات کی گئی ہے

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں