پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی



منامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشین والی بال چیلنج کپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

بحرین میں جاری ایشین والی بال چیلنج کپ میں پاکستان نے گروپ کے دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔تھائی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 22-25، 14-25 اور 21-25 رہا۔گروپ میں دونوں میچز جیت کر پاکستان ایشین والی بال چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان نے دونوں میچز جیت کر پول بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان ٹیم پول ڈی کی دوسرے نمبر کی ٹیم سے کھیلے گی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں