پاکستان کی پہلی سائنس فکشن فلم ’عمروعیار‘ ریلیز کے لیے تیار

پاکستان کی پہلی سائنس فکشن فلم ’عمروعیار‘ عید الاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم ’عمروعیار‘ کی کاسٹ میں اداکار عثمان مختار، صنم سعید، فاران طاہر، حمزہ علی عباسی، ثنا نواز، علی کاظمی، سیمی راحیل، عدنان صدیقی، دانیال راحیل، سلمان شوکت، اسامہ کرامت شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز اور اے آر وائی ڈیجیٹل فلم کے میڈیا پارٹنر ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے کہا کہ یہ پہلی ساؤتھ ایشین فلم ہے جس کا ٹریلر ونڈر کون پر ریلیز ہوا ہے اور یہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔

عثمان مختار نے بتایا کہ فلم میں ان کا کردار ’امر‘ کا ہے اور انہیں فلم سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ عمرو عیار کی کہانی میں لڑائی ہے لیکن اس میں جدت ہے اور اس میں فینٹسی ہے، میرا کردار فرحانہ کا ہے۔

اداکار فاران طاہر کا کہنا تھا کہ کہانی کو نئی نسل میں شئیر کرنا لازمی ہے، ہمیں اپنے کام کو سراہنا چاہیے نہ کہ دوسروں کو سراہا جائے، لوگوں سے کہوں گا کہ اس فلم کو دیکھیں وہ لوگ جو گلہ کرتے تھے پاکستان میں ایسی فلمیں نہیں بنتی اب ان پر ذمہ داری ہے کہ وہ فلم کو دیکھیں۔

فاران طاہر نے بتایا کہ فلم میں ’لکا‘ کا کردار انہوں نے ادا کیا ہے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں