بابر اعظم کے والد کا پاکستان کے پہلے میچ سے قبل اہم بیان

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ سے قبل اہم بیان سامنے آیا ہے۔

بابر اعظم کے والدین اور بھائی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے امریکا پہنچ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بابر اعظم کے والد اعظم صدیق کا کہنا تھا کہ بلا خوف کھیلیں، آخر تک ہمت نہ ہاریں، اتفاق سب سے بڑی قوت ہے یہی سبق یہاں پہنچ کر بابر کو سمجھایا۔

بابراعظم کے والد اعظم صدیق کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ مدد گار اللہ ہمیشہ سے ہے اور ماں باپ تو نام ہی دُعا کا ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی، اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔

گروپ اسٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں