پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی

راولپنڈی: پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی ایم ایس ایس ژوب نے شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی، ضبط کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے۔

گزشتہ 10 دنوں میں پاک بحریہ کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف تیسری بڑی کارروائی ہے۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے سمندری راستوں کی کڑی نگرانی کیلیے مستقل موجود ہے۔ آپریشن پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

چند روز قبل پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا تھا اور 380 کلو منشیات ضبط کی تھی جس بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز تھی۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں