انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

بارباڈوس: اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ٹی 20 ورلڈ کپ کا چھٹا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔

برج ٹاؤن میں کھیلے جارہے گروپ بی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے 6.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے تھے جس کے بعد بارش ہوگئی اور میچ روک دیا گیا۔

مائیکل جونز 30 اور جارج منزی 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سے قبل اسکاٹش کپتان رچی بیرنگٹن نے ٹاس جیت کر جوز بٹلر الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، فاسٹ بولر مارک ووڈ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

اسکاٹش کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی ہے کہ اسکور بورڈ پر اچھا اسکور سیٹ کریں۔

پلیئنگ الیون

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، ول جیکس، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لیونگ اسٹون، کرس جارڈن، جارڈن، مارک ووڈ، عادل رشید شامل ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے کپتان رچی بیرنگٹن ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں جارج مونسے، مائیل جونز، برینڈن میکولم، میٹ کراس، مائیکل لیسک، کرس گریویس، بریڈ ویل، کرس سول اور بریڈ کری شامل ہیں۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کو باآسانی 125 رنز سے شکست دی تھی، 184 رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی ٹیم 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں