غیرمعمولی گرمی اور بارشیں دنیا کے لیے کتنی خطرناک؟

اس وقت دنیا کو غیرمعمولی گرمی اور طوفانی بارشیں درپیش ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کرّہ عرض کے لیے خطرناک اشارہ ہیں۔

سعودیہ سے لے کر برطانیہ تک اس وقت ہر خطے میں موسم تیزی سے اپنا رنگ بدل رہا ہے۔ معمول سے زیادہ بارش اور گرمی ہر ملک پر خطرناک اثرات مرتب کیے ہیں۔ حالیہ خبروں کے مطابق سری لنکا میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ ہزاروں متاثر ہوئے۔

ملکی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ کولمبو سمیت سری لنکا کے 7 اضلاع کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جہاں 19 ہزار کے قریب لوگ اس صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں بھی طوفانی بارش ہو رہی ہے، ایسٹرن کیپ صوبے میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا ہے جس کے باعث 7 افراد اپنی جان سے جاچکے ہیں۔

یورپی ملک جرمنی میں بھی شدید بارشیں ہوئی ہیں، جرمنی کے جنوبی علاقوں میں غیرمعمولی بارشوں نے صورتحال کو پریشان کن بنادیا ہے۔

ریاست باواریا اور باڈن ورٹمبرگ کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد سیلابی پانی کھڑا ہے، برسات کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایسی سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی کہ ڈیم تک ٹوٹ گئے۔

بھاتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں بھی جون میں ہونے والی بارشوں ںے133 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ بنگلورو شہر میں 111.1 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے وہاں کے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔

ماہرین پوری دنیا میں ہونے والی غیر معمولی بارش اور گرمی کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اشارہ قراردے رہے ہیں۔

اس وقت ایشیائی ممالک جیسے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں نہ صرف پچھلے سالوں کے مقابلے میں زیادہ گرمی پڑ رہی ہے بلکہ ہیٹ ویوی کی لہر سے بھی لوگ بری طرح متاثر ہوئے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں