انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا فاتح کون ؟ فیصلہ ہوگیا



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزز حیدرآباد کو شکست دے کر انڈین پریئمیر لیگ ( آئی پی ایل ) 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔

چنئی میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے فائنل معرکے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔سن رائزز حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم 18.3 اوورز میں صرف 113 رنز ہی بنا سکی۔جواب میں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے 114 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 10.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔کے کے آر کی جانب سے وینکاتش اییر نے جارحانہ اننگز کھیلی اور صرف 24 گیندوں پر اپنی نصف سینچری اسکور کی اور 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز تیسری مرتبہ آئی پی ایل کی ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوئی ہے، اس سے قبل کے کے آر 2012 اور 2014 میں گوتم گمبھیر کی کپتانی میں آئی پی ایل کے فائنل جیت چکی ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں