مسلم لیگ ن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی سفارش کی؟

اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلا ہوا۔

جس میں پارلیمانی پارٹی کو بجٹ سے متعلق امور پر بریف کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی  20 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔

تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات کچھ دیربعدکابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

خیال رہے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں