حسن علی اپنے مخصوص ’جنریٹر سٹائل‘ میں جیت کی خوشی مناتے ہوئے ایک بار پھر انجری کروا بیٹھے



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی بائولر حسن علی اپنے مخصوص ’جنریٹر سٹائل‘ میں جیت کی خوشی مناتے ہوئے ایک بار پھر انجری کروا بیٹھے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کرکٹر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وکٹ لینے کے بعد جونہی وہ خوشی میں اچھل کود شروع کرتے ہیں، زمین پربیٹھ جاتے ہیں اور میڈیکل سٹاف کو طلب کر لیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ حسن علی اس طرح انجرڈ ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے 2018ء میں زمباوے کے خلاف ایک میچ میں حسن علی نے اسی طرح وکٹ لینے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں خوشی منانے کی کوشش کی اور انجرڈ ہو گئے تھے۔ تب بھی ان کی پسلی پر دبائو آیا تھا اور اب بھی ویڈیو سے بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ وہ پسلی کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں