پاک بھارت میچ کے دوران انوشکا شرما آپے سے باہرہونے کا انکشاف، غصے کی حالت میں ویڈیو وائرل



نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے مابین 9 جون کو مقابلے نے جہاں عالمی توجہ حاصل کی تھی، وہیں کچھ ایسے مناظر بھی سامنے آئے ہیں جو کہ اب جا کر سامنے آ رہے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق حال ہی میں بھارتی اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں موجود تھیں، کہ اسی دوران کو نامعلوم وجہ پر شدید غصہ دکھائی دی ہیں۔انسٹاگرام صارف کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نامعلوم شخص کے ساتھ محو گفتگو ہیں۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ نامعلوم شخص کو ’سناتے‘ ہوئے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دے رہی تھیں۔

ممکنہ طور پر انوشکا کو کچھ ناگوار گزرا جس کے باعث انہوں نے نامعلوم شخص کی توجہ اس جانب کرانے کی کوشش کی، جو انہیں ناگوار گزر رہی تھی۔ویڈیو سیٹنگ ایریا کی جہاں انوشکا سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، تاہم اداکارہ کا غصے بھرا انداز اس جانب اشارہ کر رہا تھا کہ وہ شدید غصے میں ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں