بنگلا دیش کیخلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ، کن سینئر کھلاڑیوں کی “چھٹی ” ہونے جا رہی ہے ؟ نام سامنے آ گئے



 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   بنگلا دیش کیخلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے جبکہ کئی سینئر کھلاڑیوں کی “چھٹی ” ہونے جا رہی ہے ۔ں عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا اور سعود شکیل ٹیم کے ایسے کھلاڑی ہیں جن کی فائنل الیون میں شمولیت یقینی ہے۔ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

“جیو نیوز ” کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور  پہلے راؤنڈ سے ہی  آؤٹ ہونے کے بعد کرکٹ ٹیم کڑی تنقید کی زد میں ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلا دیش کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ اب اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے ہیں جس کے سکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولنگ میں شاہنواز دھانی، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور نسیم شاہ کی موجودگی میں حارث رؤف کے نام پر غور نہیں کیا جائیگا جبکہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سیریز میں آرام دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اور  ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بھی انہی خطوط پر گفتگو ہو رہی ہے جبکہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود ہوم سیریز میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلادیش کے خلاف نئےکھلاڑیوں کو موقع دینے کی بات کی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں