ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے



ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی آج صبح سویرے لاہور پہنچ گئے۔

آج نیوز کے مطابق کھلاڑی اور عہدیدار نجی ایئر لائنز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔قومی کرکٹ ٹیم کے واپس آنے والے اراکین میں نسیم شاہ اور عثمان خان شامل ہیں جبکہ ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض بھی وطن واپس پہنچ گئے۔اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم، حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آئے۔

یاد رہے کہ پاکستان اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرے گا، جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سُپر 8 مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہی تھی۔

پاکستان کو گروپ مرحلے میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی تھی اور دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف قومی ٹیم ایک آسان ہدف حاصل نہ کرسکی، دونوں شکستوں کے بعد قومی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کم ہوگئے تھے۔

بعد ازاں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا اور یوں پاکستان کرکٹ ٹیم کا سفر ورلڈکپ میں ختم ہوا۔

مزید :

T20 World CupT20 World Cup News Updatesکھیل





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں